Tuesday 28 October 2014

پنیر کے کباب

پنیر کے کباب

اشیاء:
کاٹیج چیز دو کپ
پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد(بڑی )
ادرک (کٹا ہوا) ایک انچ کا ٹکڑا
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی)چار عدد
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ 
لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ 
قصوری میتھی ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا)ایک چائے کا چمچہ
کارن فلور حسب ضرورت
تیل تلنے کے لئے
ترکیب:
ایک برتن میں کاٹیج چیز ڈال کر اس میں کارن فلور، پیاز، ادرک ، ہری مرچیں، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، نمک، قصوری میتھی اور ہرا دھنیا شامل کر یں اچھی طرح مکس کر یں ۔ اب اس مکسچر کو کچھ دیر کے لئے رکھ دیں۔ ہتھیلی کو ذرا سا گیلا کر کے اس مکسچر کے کباب بنا لیں۔ ایک پلیٹ میں تھوڑا سا مزید کارن فلور لیں۔ کباب کی دونوں سائیڈوں پر کارن فلور لگائیں اور گرم تیل میں سنہرے ہونے تک میں فرائی کر لیں۔ گولڈن ہونے پر گرما گرم پیش کر یں۔

چنیوٹی گوشت

چنیوٹی گوشت

اشیا:
گوشت مکس ایک کلو
پیاز آدھا پاؤ
تیل ایک کپ
لال مرچ دو چائے کے چمچ
تیل ایک کپ
دھنیا پاؤدر دو چائے کے چمچ
ادرک، لہسن دو چائے کے چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک دو چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچے
دہی آدھا کپ
لیمن جوس دو چائے کا چمچ
میدہ دو چائے کے چمچ
ترکیب:
دہی میں میدہ اور لیمن جوس مکس کر دیں، پیاز کاٹ کر تیل میں فرائی کر یں پھر اس میں گوشت ادرک ، لہسن ، دھنیا، لال مرچ ، ہلدی ، نمک اور گرم مصالحہ ڈال کر بھون لیں۔ پھر اس میں تھوڑا پانی ڈال کر گوشت گلا لیں۔ اس کے بعد دہی ڈال کر بھون لیں۔ اب اس میں دو کپ پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں، آخر میں ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے سجائیں اور پیش کر یں۔

حیدر آبادی پسندوں کا سالن

حیدر آبادی پسندوں کا سالن

اشیاء:
پسندے ایک کلو
دہی ایک پاؤ
لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ 
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ چار کھانے کے چمچ
پیاز ایک پاؤ
خشخاش چار کھانے کے چمچ
کھوپرا(پسا ہوا) پچاس گرام 
مونگ پھلی پچاس گرام 
بادام پچاس گرام (ہوائیاں کاٹ لیں)
ہرا دھنیا، پو دینہ آدھا پاؤ(چوپ کیا ہوا)
ہری مرچ(بڑی والی) چھ عدد(بڑے ٹکڑے کاٹ لیں)
لیموں دو عدد
تیل دو کپ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
تیل گرم کر کے پیاز براؤن کر کے نکال لیں۔ پیاز، خشخاش، کھوپرا، مونگ پھلی اور بادام گرائنڈر میں ڈال کر گرائنڈر کر لیں۔ پسندوں میں ایک کپ پانی، دو کھانے کے چمچ ادرک لہسن تھوڑا سا نمک اور تھوڑی سی ہلدی ڈال کر ہلکا سا گلا لیں۔ تیل میں گرائنڈر کیا ہوا مصالحہ، نمک لال مرچ، ہری مرچ، ہلدی ، بقیہ ادرک لہسن اور دہی ڈال کر بھونیں ساتھ ہی پسندے بھی ڈال دیں مصالحہ بھن جائے اور تیل الگ ہو جائے تو ایک گلاس پانی، ہرا دھنیا، پو دینہ، گرم مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر چمچہ چلائیں۔ ایک مرتبہ ابال آنے کے بعد بیس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ تیار ہو جائے تو گرم نان کے ساتھ سرو کر یں۔

پسندہ کڑاہی

پسندہ کڑاہی

اشیاء:
بیف پسندے آدھا کلو
گھی چوتھا ئی کپ
ادرک، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک پاؤ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ 
لال مرچ(کٹی ہوئی) دو چائے کے چمچ
دھنیا(کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں حسب ضرورت 
ادرک حسب ضرورت(باریک کٹی ہوئی)
ترکیب:
کڑاہی میں گھی گرم کر یں۔ اس میں پسا ہوا، ادرک، لہسن ڈال کر فرائی کر یں۔ اس کے بعد لیموں کا رس، نمک، لال مرچ، دھنیا ڈال دیں اور ٹماٹر بھی باریک کاٹ کر ڈال دیں۔ ڈھک کر پکائیں جب ٹماٹر گل جائیں تو ہری مرچ اور ادرک باریک کاٹ کر ڈالیں۔ گھی اوپر آجائے تو چولہا بند کر دیں اور گرم گرم سرو 
کر یں۔

اسپائسی فرائی پسندے

اسپائسی فرائی پسندے

اشیاء:
گوشت دو کلو(سلائسز میں کاٹ لیں)
لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ 
تیل ایک کپ
گوشت گلانے کا پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
ترکیب:
گوشت کو کچن ہیمر سے ہلکا سا کوٹ کر چپٹا کر لیں۔ اس میں لہسن، ادرک کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، نمک، گرم مصالحہ پاؤڈر، اور گوشت گلانے کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ ڈیڑھ گھنٹے تک میرینیٹ کر یں۔ اس کے بعد ایک کپ پانی ڈال کر اچھی طرح گلا لیں۔ پانی خشک ہو جائے تو الگ فرائی پین میں تیل گرم کر کے پسندوں کو فرائی کر لیں۔ گولڈن ہو جائے تو نکال لیں۔ ہری چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔

بہاری پسندے

بہاری پسندے

اشیاء:
پسندے آدھا کلو
کچا پیپتہ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
اجوائن آدھا چائے کا چمچ
دہی آدھا کپ
سرسوں کا تیل آدھا کپ
ادرک، لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
پسندوں میں تمام مصالحے اور تیل ڈال کر ایک یا دو گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔پھر کڑھائی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر رکھ کر بھون لیں۔ آخر میں کوئلے کا دم دے دیں۔ پھر ڈش میں نکال کر پیاز، ہری مرچ ، اور لیمن سے گارنش کر یں۔

دلپسند اچاری پسندے

دلپسند اچاری پسندے

اشیاء:
پسندے ایک کلو
ہری مرچ(موٹی ) دس سے بارہ عدد
پنج پورن مصالحہ پانچ کھانے کے چمچ
لیموں کا رس یا سرکہ تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ 
لال مرچ(کٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر(کاٹ لیں) آدھا کلو
پیاز چار عدد(باریک کاٹ لیں)
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ادرک، لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ہری مرچ میں کٹ لگا کر بیج نکال لیں۔ پنج پورن مصالحہ میں لیموں کا رس یا سرکہ ملا کر مکس کر یں۔ اس پیسٹ کو ہری مرچ کے کٹ میں بھر دیں اور رکھ دیں۔ تیل گرم کر کے پیاز براؤن کر یں، اس میں پسندے نمک، کٹی ہوئی مرچ ، ہلدی ، دھنیا پاؤڈر، ادرک، لہسن پیسٹ ، اور ٹماٹر ڈال کر مکس کر یں اور تھوڑا پانی ڈال کر پکائیں۔ اتنا پکائیں کہ پسندے گل جائیں ۔ اس کے بعد اس کو بھون کر اس پر مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر دس منٹ دم پر رکھ دیں۔ مزیدار اچاری پسندے تیار ہیں۔ گرم گرم نان کے ساتھ سرو کر یں۔