Saturday, 25 October 2014

چاولوں کی پڈنگ

چاولوں کی پڈنگ

اشیاء:
چاول(چھوٹے دانے) چوتھائی حصہ کپ
شہد 3کھانے کے چمچ
سکمڈملک سواکپ
ونیلا کے دانے اور ایسنس 1چائے کا چمچ
انڈے کی سفیدی 2عدد
جائفل پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ترکیب:
1۔ایک نان سٹک برتن میں چاول دودھ اور شہد ڈال کر پکائیں جب کہ دودھ ابلنے لگے تو اس میں ونیلا کے دانے ڈال دیں ۔
2۔آنچ کم کر کے برتن پر ڈھکن ڈھانپ دیں اور تقریباََ 1گھنٹہ پکائیں وقفے وقفے سے چمچ چلائیں یہاں تک کہ محلول زیادہ تر خشک ہو جائے۔
3۔ونیلا کے دانے نکال دیں ۔ البتہ ونیلا ایسنس چاولوں میں شامل کر دیں ۔اوون F ْ425 پر گرم کریں ۔
4۔انڈے کی سفید یوں کو پیالے میں ڈال کر اتنا پھینٹیں کہ سخت جھاگ بن جائے ۔
5۔انڈے کی سفیدی کو چمچ کی مدد سے احتیاط سے چاولوں پر ڈالیں ۔ سارے آمیزے کو اوون پروف ڈش میں انڈیل دیں ۔
6۔جائفل پاؤڈر کو چاول پر چھڑ کیں اور 15۔20منٹ کے لئے چولہے پر رکھ دیں۔
غذائیت:
توانائی 163کیلوریز
چکنائی 0.62گرام
جاذب چکنائی 0.16گرام
کولیسٹرول 3.75ملی گرام
فائبر 0.08گرام

0 comments:

Post a Comment