Tuesday, 28 October 2014

ملتانی تکے

ملتانی تکے

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
ہرا دھنیا ایک گھٹی 
دہی ایک پاؤ
ٹماٹر ایک پاؤ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
گھی چار کھانے کے چمچ
پیاز ایک پاؤ
آلو ایک عدد(بڑے سائز کے)
نمک حسب ذائقہ 
لال مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
ترکیب:
آلو ابال کر گول گول قتلے کاٹ لیں۔ ٹماٹر اور پیاز بھی گول گول کاٹ لیں۔ایک برتن میں دہی، نمک، سرخ مرچ، لہسن، گرم مصالحہ، ادرک ، ہلدی ، ملا کر گوشت کے ٹکڑوں پر لگا کر ڈیڑھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔فرائی پین میں گھی گرم کر یں۔ پہلے گوشت کے ٹکڑے بچھائیں، اوپر آلو اور ٹماٹر کی تہہ لگا ئیں اور ساتھ لچھے دار پیاز، زیرہ اور دھنیا بھی ڈال دیں۔ ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر ڈھکن مضبوطی سے بند کر یں۔آدھا گھنٹے کے لئے تندور میں 250Cپر اوون میں بیک لیں۔ مزیدار ملتانی تکے تیار ہیں۔ چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔

0 comments:

Post a Comment