Tuesday, 28 October 2014

بیف پسندے کباب

بیف پسندے کباب

اشیاء
پسندے ایک کلو
دہی ایک کپ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
کباب چینی ایک چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
پیپر یکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
پپیتا ایک کھانے کا چمچ(پسا ہوا)
سفید زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ(کٹا ہوا)
ترکیب:
پسندوں میں دہی، لیموں کا رس، کباب چینی، پیپر یکا پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، پیپتا، سفید زیرہ اور ثابت دھنیا ڈال کر مکس کر یں۔ تین سے چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔اس کے بعد سیخوں میں پرو کر کوئلے پر سینک لیں۔ سینکتے ہوئے تیل ٹپکاتے جائیں اچھی طرح سرخ ہونے پر سرونگ پلیٹ میں نکال لیں۔ مزیدار بیف پسندے کباب تیار ہیں۔ سلاد اور رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔

0 comments:

Post a Comment