Tuesday, 28 October 2014

مغز فرائی

مغز فرائی

اشیاء:
مغز آدھا کلو
لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک پاؤ
گھی آدھا کپ
نمک حسب ذائقہ 
لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ(کٹی ہوئی)
لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ آدھا چائے کا چمچ(باریک کاٹ لیں)
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
گھی گرم کر یں اور مغز فرائی کر یں۔ فرائی کرنے کے بعد ادرک، لہسن ڈال دیں۔ اس کے بعد ٹماٹر، نمک، لال مرچ، (کٹی ہوئی ) لال مرچ پاؤڈر دھنیا پاؤڈر، اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال دیں۔ اور اچھی طرح فرائی کر یں۔ آخر میں ہری مرچ ڈال کر مزید فرائی کر یں۔ گرم گرم سرو کر یں۔

0 comments:

Post a Comment