Tuesday, 28 October 2014

بیف کے پسندے

بیف کے پسندے

اشیاء:
گائے کے پسندے آدھا کلو
درمیانی پیاز تین عدد
دہی ایک کپ
لہسن ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
ادرک ایک چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
خشخاش ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ(بھنا ہوا)
پسا ہوا ایک چائے کا چمچ(بھنا ہوا)
تل ایک چائے کا چمچ(بھنے ہوئے)
ناریل ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
تیل آدھا کپ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ( پسا ہوا)
ترکیب:
ایک پیالے میں پسندے، دہی، نمک، لال مرچ، پسا ہوا دھنیا اور ہلدی ملا کر ایک سے دو گھنٹے کے لئے رکھے دیں۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری تل لیں۔ اب مصالحہ لگے ہوئے پسندے ڈالیں اور تھوڑی دیر بھونیں پھر ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں اور آنچ دھیمی کر دیں پسندے اس وقت تک پکائیں جب تک خشک گل نہ جائیں۔ مکسر میں خشخاش، تل، پسا ناریل، اور سفید زیرہ ڈال کر مصالحہ پیس لیں۔ اب اس پیسٹ کو پسندوں میں شامل کر کے ملائیں اور دم پر رکھ دیں۔ گرما گرم روٹیوں کے ساتھ پیش کر یں۔

0 comments:

Post a Comment