Tuesday, 28 October 2014

ونیگرمیٹ

ونیگرمیٹ

اشیاء:
گوشت(گائے کا) ایک کلو
پیاز دو عدد(باریک کاٹ لیں)
میدہ آدھی پیالی
ونیگر سرکہ تین کھانے کے چمچ
پانی ایک پیالی
جائفل ایک چٹکی(پیس لیں)
لونگ ایک چٹکی(پیس لیں)
اجوائن آدھا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ 
ترکیب:
گوشت کی بوٹیوں پر مصالحہ ملا ہوا میدہ لگا دیں۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کر یں اور اس میں گوشت ڈال دیں۔ جب گوشت بادامی ہو جائے تو اسی گھی میں پیاز سرخ کر یں اور گوشت (جو بھون کر نکال لیا تھا) ڈال دیں۔ ساتھ ہی سرکہ، جائفل ، لونگ، چینی اور پانی شامل کر کے ککر میں بند کر دیں اور مقررہ وقت تک پکنے دیں۔ شوربا گاڑھا ہو جائے تو ڈش میں نکال کر اوپر سے اجوائن چھڑک دیں۔ وینگر میٹ تیار ہے۔

0 comments:

Post a Comment