Tuesday, 28 October 2014

بھراں کباب مصالحہ

بھراں کباب مصالحہ

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو(باریک کیا ہوا)
پیاز دو عدد(باریک کاٹ لیں)
نمک حسب ذائقہ 
زیرہ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ(کٹی ہوئی)
انڈا ایک عدد
ڈبل روٹی دو سلائس(بھگولیں)
ہرا دھنیا چند پتے(باریک کاٹ لیں )
ہری مرچیں دو عدد(باریک کاٹ لیں )
انڈا ایک عدد(ابلا ہوا، کانٹے کی مدد سے باریک کر لیں )
پیاز دو عدد(درمیانی)
ٹماٹر تین عدد(باریک کاٹ لیں )
نمک حسب ذائقہ 
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ادرک آدھا چائے کا چمچ(باریک کٹی ہوئی)
لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ
ترکیب:
قیمے کو دھو کر کسی جالی میں رکھ دیں بعد میں تمام مصالحہ ملانے کے بعد قیمہ پیس لیں۔ اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ڈبل روٹی کے سلائس اور کچا انڈا بھی ملا لیں۔ باریک کیا ہوا مصالحہ کبابوں میں شامل کر کے اچھی طرح ملائیں درمیانے سائز میں لمبائی میں کباب بنائیں۔ دھیمی آنچ پر تل لیں اور علیحدہ برتن میں رکھ دیں۔ کباب تیار ہیں۔ دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کر یں پیاز تل لیں۔ پیاز براؤن ہونے پر پسا ہوا لہسن، ادرک شامل کر یں ٹماٹر بھی ڈال دیں ۔ نمک، مرچ، زیرہ وغیرہ بھی ڈال کر کے پکنے رکھ دیں۔ جب ٹماٹر نرم ہو جائیں تو مصالحہ بھون لیں۔ ہری مرچ اور کٹی ہوئی ادرک بھی شامل کر دیں۔ آنچ دھیمی رکھیں اور مصالحہ میں آہستہ آہستہ کباب ڈالتی جائیں کباب الگ الگ رکھیں ملنے نہ پائیں۔ جب تیل اوپر آنے لگے تو چولہا بند کر دیں۔ کوئلے کو چولہے پر دہکا لیں مصالحے کے درمیان میں ہلکی سی جگہ بنا لیں اور کوئلہ ڈال کر دم دے دیں۔ گرم گرم نان کے ساتھ پیش کر یں۔

0 comments:

Post a Comment