Saturday, 25 October 2014

پنیر کے کباب

پنیر کے کباب

اجزاء:
پنیر ایک پاؤ کا پیکٹ
ڈبل روٹی کے توس چھ عدد
کچاسفید زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ بھنا ہوا(پسا ہوا ) آدھا چائے کا چمچ
بادام دس عدد باریک کچل لیں
پیاز ایک عدد باریک کاٹ لیں
نمک حسبِ ذائقہ
ادرک ایک چھوٹا سا ٹکڑا
ہری مرچ چار عدد
انڈہ ایک عدد
ڈبل روٹی کا چورا ایک پیالی
کوکنگ آئل ایک پیالی
ترکیب:
سب سے پہلے پنیر کو کدو کش کر لیں اور گرائنڈر میں پیس لیں۔ پھر ڈبل روٹی کے توس کے چاروں کنارے کاٹ کر باریک کر لیں۔ پنیر ، سارے مصالحے اور کرمبز شامل کر کے تقریباََ بیس منٹ کیلئے رکھ دیں پھر ہاتھوں میں ذرا سی چکنائی لگا کر کوفتے جیسے کباب بنالیں۔ ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کریں۔ ہلکی آنچ میں فرائی کرلیں۔ جب گولڈن براؤن ہوجائیں تو نکال لیں اور گرم گرم پیش کریں۔

0 comments:

Post a Comment