Sunday, 26 October 2014

فش ود ٹماٹو سوس

فش ود ٹماٹو سوس

اشیاء:
ٹماٹر چھلکا اتار کر چار بڑے ٹماٹر
چینی ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب پسند
چینی نمک چائے کا چمچ
پپیتا ایک چائے کا چمچ
لال مرچ دو چٹکی 
لیموں کا رس یا سرکہ ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک موٹا کٹا ہوا 
ہری مرچ ایک عدد
مکھن دو کھانے کے چمچ
مچھلی کے لمبے قتلے چار عدد
ترکیب:
ٹماٹر باریک پیس کر چینی نمک، پپیتا، مرچ، سرکہ ڈال کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔ پیاز ہری مرچ بھی پیس کر شامل کر لیں۔ بیکنگ ٹرے پر مکھن یا تیل لگاکر مچھلی کے قتلے رکھیں۔ ٹماٹر کی یہ سوس اس پر مل کر ہلکا سا مکھن قتلوں کے اوپر لگائیں۔ اوون میں 180 درجے پر 15 منٹ دونوں طرف سے پکائیں۔

0 comments:

Post a Comment